...

12 views

کاش ‏کی ‏کوءی ‏جادو ‏ھوتا۔

‎کاش کہ کوئی جادو ہوتا💫
‎کیک کی کوئی دنیا ہوتی🍰
‎ٹافی کا ایک گاؤں ہوتا🍬
‎بسکٹ کی دیواریں ہوتیں🍪
‎کینڈی کے دروازے ہوتے🍡
‎ڈونٹ کی اک کھڑکی ہوتی🍩
‎چائے کی ایک نہر ہوتی ☕
اور پیتے پیتے سحر ہوتی
مارش میلو کا صوفہ ہوتا
قالینوں پہ پیزا ہوتا🍕
‎تکیہ میرا برگر ہوتا🌭
‎شاورما کا بستر ہوتا🌮
‎پیڑوں پہ بھی سموسے اگتے🥖
‎پودوں پہ بھی پکوڑے لگتے🍗
‎نلوں سے مینگو شیک بھی آتا🍺
‎کھیتوں سے کپ کیک بھی آتا🍚
‎آئس کریم کی بارش ہوتی🍨🍦
‎اخروٹوں کے اولے پڑتے
نیوٹیلا کا طوفاں آتا
ڈیری ملک کے گولے گرتے🍫
‎کافی کی سونامی آتی☕
انکل چپس کی کشتی ہوتی🥠
‎پھر ہم ایک جزیرے جاتے
ساحل پہ بریانی ہوتی🥗
‎سیخ کباب کے رستے ہوتے
شیرمال کے خیمے ہوتے🍲🍜
‎کے ایف سی کے تحفے ملتے🍣
‎ایم این ایم کے ڈبے ملتے
کاش کہ کوئی جادو ہوتا
کاش کہ کوئی جادو ہوتا