...

14 views

انشاء اللہ
شاہِ اجمیر کی سنت نبھاتے ہوئے اجمیر جاؤں گی
میں داتا کی نگری سے ہوتے ہوئے اجمیر جاؤں گی

اسباب تو نہیں میرے ہاتھ میں سوائے تڑپ کے
بلاوا جب آئے گا جھومتے ہوئے اجمیر جاؤں گی

دور بھی جانا ہے زادِ راہ بھی پاس میرے نہیں
تمام راہ یا خواجہ کہتے ہوئے اجمیر جاؤں گی

غیر بھی بھر رہے ہیں اس در سے جھولیاں اپنی
میں بھی اپنا دامن پھیلاتے ہوئے اجمیر جاؤں گی

دیکھو یوں نوازتے ہیں غریبوں کو غریب نواز
میں سر عام یہ نعرہ لگاتے ہوئے اجمیر جاؤں گی

© Ulfat