...

31 views

میرا ‏سب ‏سے ‏بڑا ‏خواب"
ہر انسان زندگی میں کئی خواب دیکھتا ہے کچھ کھلی آنکھوں سے جاگتے ہوئے کچھ بند آنکھوں سے سوتے ہوئے ہر خواب دیکھنے والا اپنے اچھے خواب کی تعبیر چاہتا ہے جبکہ برے خواب اسے خوفزدہ کر دیتے ہیں ۔میں نے بھی کئی خواب دیکھے ہیں کھلی آنکھوں سے بھی اور بند آنکھوں سے بھی میرے کسی بھی خواب کی تعبیر میرے بس میں نہیں لیکن میرا ایک خوبصورت خواب جس کی میں نے کھلی آنکھوں سے خواہش کی ہے اور جسے میں نے بند آنکھوں سے دیکھا ہے کھلی آنکھوں سے دیکھے جانے والے میرے سب خوابوں سے بڑا خواب بند آنکھوں سے دیکھے جانے والے خوابوں میں سب سے خوبصورت خواب ۔۔۔۔"درِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ حاضری کا خواب"
وہ خواب جو میں نے اکثر کھلی آنکھوں سے دیکھا مجھ پہ میرے خدا کا کرم ہوا وہی خواب میں نے بند آنکھوں سے دیکھا
* میں مدینہ پاک کی گلیوں میں مسرور تھی اور میرے لبوں پہ یہ صدا تھی
"مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے" *
یعنی خواب میں بھی میں نے اپنے سب سے بڑے خواب کی تعبیر مدینے والے ﷺسے التجا کی صورت میں مانگی ۔۔اس خواب نے مجھے جو خوشی دی تھی اسے دیکھنے کے بعد میری جو کیفیت تھی وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی بس اتنا کہوں گی کہ جو خوشی جو سکون جو لذت جو راحت اس خواب سے ملی اتنی خوشی کبھی کسی حقیقت نے نہیں دی۔۔۔ بس میری خدا سے یہ دعا ہے مصطفیﷺٰ سے یہ التجا ہے چاہے اور کوئی خواہش پوری نہ ہو ہر ارمان دل میں رہ جائے لیکن میرے اس خواب کی تعبیر مجھے ضرور ملے۔۔۔میں کبھی سچ مچ مدینہ پاک جاؤں اور میرے لبوں پر یہی صدا ہو
*مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے*
© صائمہ الفت ؔ ‏