...

9 views

زندگی/سفر
کیوں ہر لمحہ غور دکھوں پر کیا جائے ؟
،یہ زندگی خوشیوں کا بھی تو گہوارہ ہے
یہ سچ ہے کہ آزمائشیں ہیں بہت
،مگر انہوں نے ہی تو ایمان کو نکھارا ہے
منزل کی تلاش میں تھکتے قدم
،یہ یاد رکھیں کہ دعا ہی ان کا سہارا ہے
تلخ تجربات اس زندگی کا حصہ تو ہیں مگر
انہوں نے ہی تو ہر پل تجھے سنوارا ہے
ناامیدی تجھے زیب نہیں دیتی، اے غافل
ہر چیز اس کن کا ہی تو ایک اشارہ ہے
© علوینہ آفتاب