...

11 views

جدائی
کبھی جو مجھ سے تمہارا دل بھر جائے
ہمارا بچھڑنا اگر کبھی ناگزیر ہو جائے
سلجھے ہوئے حالات خراب نہ کرنا دیکھو
گفت و شنید سے معاملے طے کرنا دیکھو
آکے پہلے تم مجھے بتانا مجھے سمجھانا
گر میں نہ مانوں تو مجھے منانا پھر منانا
یہ بتانا کہ ہمارا بچھڑنا ہے ضروری اب
کہ مقدر میں لکھی جا چکی ہے دوری اب
تم مجھے یاد نہ آنے کی ضمانت بھی دینا
تمہیں یاد رکھنے کی مجھے اجازت بھی دینا
میں جو روؤں تو مجھے رونے دینا
سانسوں کو میری بس نکلنے دینا


©  ؔصائمہ الفت