...

8 views

آرزو کا کھیل سارا
میری ذات کے حصّے اب ایسے بھی خل گئے
کُچھ اپنوں سے کُچھ خُود سے ہی کُچل گئے

خاک کی ہستی میں بس ہے خاک ہی باقی
جو نہ ہو سکے خاک تو خاک میں مَل گئے

ہمیں تو میسّر نہیں کہ دل کو بہلا سکیں
وہ کیسے دل ہے جو منٹوں میں بہل گئے؟

اِک نگاہِ دل فریب ہی سمائی ہے نظر میں
مجال ہے جو کسی اور پہ ہم مچل گئے!

تھا یہ آرزو کا کھیل سارا وگرنہ اے ساحل
مُحبّت بھی کوئی آگ تھی؟ جس میں جل گئے

© Ahmed Sahil