...

10 views

ایک خواب
میں کافی عرصے سے آن لائن نوکری ڈھونڈھ رہی تھی ، تاکہ اپنی پڑھائی کے ساتھ منیج کر سکوں۔مجھے کہیں جگہوں سے فون اور ای میل بھی آئیں لیکن میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ میں فون پر کسی سے بھی بات کرتے ہوئے کافی جھجھک محسوس کرتی تھی۔ جاب کے لیے اپلائی تو کر دیا تھا لیکن جب بھی کوئی کال آتی میں نظر انداز کر دیتی تھی۔
کل مجھے ایک ٹیچنگ اکیڈمی کی طرف سے میل آیا، جو میرے لیے ہر لحاظ سے موضوع تھا۔ دیگر تفصیلات کے لیے موجودہ نمبر پر کال یہ میسیج کرنا تھا
میں نے دوسرے دن دیگر تفصیلات کے لیے میل میں دیے گئے نمبر پر مسٹر سیم (اکیڈمی کے ایک رکن) کو میسیج کیا۔ تھوڑی دیر بعد مجھے انکی طرف سےانگریزی اقتباس کی صورت میں ایک میسیج موصول ہوا،
" ‏We got never be apart, ‏may be in distance but never in heart"۔
مجھے ایسے کسی میسیج کی امید نہیں تھی، میں شاک رہ گئی یہ دیکھ کر کے دوسری طرف موجود جو کوئی بھی ہی وہ شاید میرے لیے اجنبی نہیں ہے بلکہ کوئی قریبی ہے ، جسے میں بہت اچھے سے جانتی ہیں۔ ابھی میں اس بارے میں سوچ ہی رہی تھی کہ مجھے دوسرا میسیج ملا ، جس میں انہوں نے مجھے میرے نک نیم سے مخاطب کیا تھا۔ میری آنکھیں آنسوؤں سے دھندلا گئیں، میں اپنے جذبات بیان نہیں کر سکتی کہ مجھے کتنی خوشی ہو رہی تھی۔ کیونکہ میں اسے پہچان گئی تھی، بیشک وہ میرے بہترین دوست تھا اور میرے ابّو اور خالہ کے علاوہ وہ ہی مجھے اس نام سے بلاتا تھا۔
تھوڑی دیر بعد اسکی کال آئی۔
"ہیلومادام! اب یہ مت کہنا کہ تم نے مجھے نہیں جانتی ، پتہ ہی مجھے اُمید تھی ایک دن ہم پھر سے کہیں نہ کہیں ضرور ملے نگے ، کبھی نہ کبھی رابطہ ضرور ہوگا ہمارا، اور دیکھو ہو گیا۔ خوشی اسکے لہجوں سے عیاں ہو رہی تھی۔
"تم نہیں جانتے میرے دل پہ کیا بیت رہی ہے ، تمھاری آواز سن کر، تمہیں ایسے خود سے بات کرتا پاکر میں بتا نہ سکتی آج میں کتنی خوش ہیں". میں نے بھیج لہجے میں کہا۔
کام کی باتیں کہیں پیچھے رہ گئیں تھیں، اس وقت ہمیں یاد تھا تو صرف یہ کہ ایک لمبے عرصے کے بعد ہم دوستوں کو بات کرنے کا موقع ملا ہے اور ہم گزرے اوقات یاد کرکے ہنس رہ تھے۔
اچانک الارم کی آواز سے میری آنکھیں کھل گئی، اور میں نے ادھر ادھر نظر دوڑائی تو پتہ چلا میں سو رہی تھی، اور یہ سب صرف ایک خواب تھا، وہ کہیں نہیں تھا۔
لیکن میری آنکھوں میں آنسوں اب بھی تھے، یقین نہیں ہو رہا تھا کہ میں نے کوئی ایسا خواب دیکھا تھا۔

© Åisha Rahman