...

9 views

کورونا وائرس
ہر عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے۔
آج عالمی سطح پر ایک بیماری نمودار ہوئی ہے جس کو کورونا وائرس کے نام سے جانا گیا ہے بظاہر تو اس کے علامت عام بیماری جیسے زکام ۔کھانسی گلے میں خراش ۔بخار وغیرہ نظر آتے ہیں لیکن یہ آجکل ایک عالمی وبا قرار دی گئی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا یعنی جس کسی شخص میں بھی یہ علامت پائی جائے تو اس کو جلد از جلد معالج کے پاس جانا چائیے
ہاں یہ بات بھی سچ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں کی ہے جس کا علاج نہ ہو لیکن کس بھی ملک نے آج تک اس کے روک تھام میں کردار ادا نہیں کیا ہے لیکن آجل کل کچھ لوگوں کا ذہن اس حد تک گزر چکا ہے کہ وہ یہ قیاس کرتے ہیں کہ یہ وائرس دراصل بیماری نہیں ہے بلکہ امریکہ اور اسرائیل نے مل کر یہ سازش رچی کہ چین کی معاشی و اقتصادی حالات کو کمزور کیا جائے اور کوئی کیمائی اسڈ ان کے ملک میں پہنچا کر ان تک یہ وائرس پھیلایا اور چین کے ایک شہر وہان سے بڑھتے ہوئے آج پوری دنیا کو متاثر کر گیا۔ ۔