...

5 views

جیسا گمان اللہ سے رکھو گے ویسا پاو گے
مٹی پانی ریت کی تہوں کے نیچے جیسے موتی چھپا ہوتا ہے ۔ہمارا گمان دل کے اندر بہت سی تہوں کے اندر چھپا ہوتا ہے۔ جس کو ہم نے کبھی دیکھنے کی کوشش نہیں کی ۔مگر من پسند چیزیں پا لینے کے شوق میں دعائیں مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو بھی چیلنج کر دیتے ہیں کہ وہ دعائیں قبول نہیں کرتا ۔ ساری زندگی گزار دیتے ہیں مگر کبھی سمجھا ہی نہیں دعائیں تو مانگ رہے ہیں لیکن دل کے اندر چھپا اللہ کی طرف لگایا گمان کیا ہے۔
اللہ کا رابطہ دل سے ہے اور دل کے اندر جو گمان ہے وہی سچ ہے , اور انسان کو وہی ملتا ہے جو اسکے دل کا سچ ( گمان) ہے۔ کیوں کےاللہ سچ کو نوازتا ہے اللہ سے بڑھ کے سچا اور غیور کوئی نہیں ۔

© بیا ‏رائٹس 💫