...

3 views

ابتدا
جانتے ہو ابتدا کیسے ہوتی ہے؟ یہ ضروری نہیں کہ ہر ابتدا کے لیے ڈھیر سارے جتن کیے جائیں۔ ویسے بھی زیادہ کچھ کرنا ہی نہیں پڑتا لیکن ہاں! وہ چیزیں جن کی سب سے زیادہ ضرورت پڑتی ہے وہ ہمت، لگن اور مستقل مزاجی ہیں۔ یہ تین چیزیں مان لیجیے وہ تین وقت کا کھانا ہیں جو آپ کے شوق کو زندہ رکھتی ہیں۔ اپنے اُس شوق کو مت مرنے دیں جو صرف آپ کے چند منٹوں کی ہیر پھیر کا شکار بن رہا ہے۔ اگر تحمل اور خاموشی سے آپ نے خود ہی سے یہ جنگ جاری رکھی تو یاد رکھیے گا، ایک دن، آپ ضرور بازی جیت جاؤ گے. ضرورت ہے تو صرف ایک کامیاب ابتدا کی۔