...

2 views

سنگدلی
اللہ پاک دل کیوں دُکھتا ہے, کیوں ہوتی ہے تکلیف. پتا نہیں میں کمزور ہوں یا صرف میرا مذید مضبوط ہونا ضروری. شاید میں تکلیف کر سکتی برداشت. کیا یہ سب جس سے مجھے اذیت مل رہی اس لیے ضروری کہ میں اپنے پسندیدہ لوگوں سے بھی اذیت برداشت کرنا سیکھ سکوں؟

اذیت نہیں چاہئے تو جو جیسے مل رہا جس حال میں مل رہا یا تو اس پہ راضی ہو جاؤ اگر یہ ممکن نہیں تو دور ہو جاؤ. کیونکہ تم بہت پیاری ہو. رونا اچھا نہیں لگتا تم پہ. تم مسکراتی ہوئی ہی پیاری لگتی. اتنی بےقدر ہو نہیں جتنا خود کو بنائے جا رہی ہو. تم بےقدروں سے دل لگا رہی ہو یہ کبھی تمھیں اہمیت نہیں دے سکتے. چلو مانا کہ تم اہمیت چاہتی بھی نہیں مگر یہ تکلیف کیوں دیتے؟ تم ہی ان کو کیوں چاہتی؟ کیا تم قابلِ چاہت نہیں ہو؟ یا بس تم اہمیت کے دکھاوے سے استعمال ہونے کے لیے ہی ہو. زندگی برباد تو کی ہوئی تم نے مذید کتنی بربادی چاہتی ہو؟ کیا تمھیں خوشیوں سے خوشی نہیں ملتی؟ کیا تم ساری عمر وقت کی بھیک مانگتے گزارنا چاہتی؟ تم آخر توجہ مانگتی ہی کیوں ہو؟ کیا تمھیں زرا سا بھی لگتا کہ مانگی ہوئی توجہ کی کوئی اہمیت ہوتی؟ اگر ہاں تو ٹھیک ہے توجہ مانگو ہمیشہ مانگو. ذلیل بھی خوب ہو. تلخ لہجے چاہے نا سہی تلخ رویے ہی برداشت کرو اور اگر رویے تلخ نہ ہوئے تو بے رخی برداشت کرنا. کسی کا پاس ہو کر بھی نہ ہونا برداشت کرنا. جب تھک ہار جاؤ ان سب سے یا ٹوٹ جاؤ تو کسی کے سامنے رونے کی بجائے اپنے اللہ کے سامنے رونا اور چپ چاپ رونا. بغیر کچھ کہے بس رو لینا تا کہ دل کا بوجھ ہلکا ہو جائے اور اگلی تکلیف کے لیے پھر سے منتظر رہو. ہمیشہ ایسا کرنا اور یاد رکھنا کہ تم آنکھوں سے صرف اذیت سے بھرا پانی ہی نہیں نکالو گی بلکہ تم اپنے پسندیدہ شخص کو لے کر جو کمزوری رکھتی وہ بھی بہتی جائے گی. اور ایک دن ایسا آئے گا کہ پسندیدہ انسان کے لیے , اس کی توجہ کے لیے اور الفاظ کے لیے نہ صرف تمھارے آنسو کم اور پھر ختم ہوں گے بلکہ جذبات بھی پہلے سے نہ رہیں گے. تم محتاج نہیں رہو گی اس شخص کی توجہ کی, ترسو گی نہیں اس کے الفاظ کے لیے, اس کی مسکراہٹ کے لیے, اس کے تمھیں محبت اور اپنائیت سے بلانے کے لیے. یقین جانو جس دن یہ ہو گیا تم حقیقی معانی میں مضبوط اور بہادر ہو جاؤ گی اور شاید کسی حد تک سنگدل بھی🙃💔🥀 اور میں جان گئی کہ سنگدلی اچھی ہوتی زندہ رہنے کے لیے, زندگی گزارنے کے لیے
13 June
Monday
1:41 Pm
© AیNی