...

2 views

ہمارے ‏سیاسی ‏المیے ‏کے ‏اسباب ‏
حقیقی جمہوریت میں سیاسی پارٹی جمہوری نظام کی بنیادی
‎کائی ہوتی ہے۔ یہی بنیادی اکائیاں مل کر ایک مضبوط جمہوری نظام تشکیل دیتی ہیں۔ پاکستان میں سیاسی پارٹیاں آمریت کے استعارے بنی ہوئی ہیں۔ جو اپنے منشور اور نعروں پر عمل کرنے کی بجائے خاندانی آمریت کے تحفظ کو ہی اپنا نصب العین بنا چکی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف جب پرانی سیاسی جماعتوں کو شکست دے کر اقتدار میں آئی تو اس کے دو نعرے احتساب سب کا، دو نہیں ایک پاکستان بہت مقبول ہوئے مگر اپنے دو سالہ اقتدار میں پاکستان تحریک انصاف نا تو کسی کا حقیقی احتساب کرنے میں کامیاب ہوئی اور دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو نواز شریف روندھتے ہوئے لندن جا پہنچے جہاں سے وہ مٹر گشت کی تصاویر جاری کر کے تبدیلی سرکار کا منہ چڑاتے ہیں۔ عوام کو تبدیلی تو نا ملی مگر مہنگائی کی صورت میں عذاب ضرور مل رہا ہے۔
© Zahid_Mongol