...

6 views

لگتا ہے
مجھے ایسا لگتا ہے ۔۔شاید میں گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ اپنا ذہنی توازن کھو رہا ہوں۔۔یونہی بیٹھے بیٹھے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں کہنے کو میرے پاس ہر رشتہ ہے لیکن پھر بھی خود کو لاوارث محسوس کرتا ہوں۔ہجوم میں ہوتے ہوئے بھی ایک سناٹا محسوس ہوتا ہے۔ایسے لگتا ہے جیسے میری ہر چیز چھین گئی ہو کسی بھی چیز میں دل نہیں لگتا ہر چیز بکار سی ہو گئی ہے۔ موبائل کو پکڑوں تو گھنٹوں سوچتا ہوں ۔۔کہ کیا کرنا ہے کس سے بات کرنی عجیب بےچینی ہے ایک جگہ رُکا ہی نہیں جاتا بس دل کرتا ہے کہیں دور چلا جاؤں ایسی جگہ جہاں میرے علاوہ کوئی نہ ہو۔ایک سنسان جزیرہ جہاں میرے علاوہ کسی بھی انسان کا وجود نہ ہو۔ وہاں جا کر بہت زور سے چینحوں اور اس قدر روؤں کے میرا ہر درد ہر غم دُکھ بیزاریت سب بہا دوں۔
میں زندہ ہوں۔۔۔یا مر چکا ہوں میں نہیں جانتا میں نے محسوس کیا ہے مردہ جسم کا دُکھ۔۔۔۔۔۔
© مرزا ہارون