...

1 views

محبت کے پھول
میں منتظر تھی ان پھولوں سے ملنے کے لیے جن سے تم میری باتیں کیا کرتے تھے. ان پھولوں پر حق جتانے کے لیے جو تم نے اپنے دل کے باغیچے میں میری یاد میں لگا رکھے تھے. خدا سے دعا کرتی تھی کہ اایسا لمحہ ضرور لائے جس کے بعد وہ وقت بھی میرا ہو جو ان پھولوں کا ہے. مگر یہ تم نے کیا کر دیا. نہ صرف میرا دل دکھایا بلکہ ان پھولوں کو بھی بری طرح سے روند کر رکھ دیا جو تنہائی میں تمہارا ساتھ دیا کرتے تھے.میں تمہیں محبوب نہیں تھی چلو مان لیا مگر تم مجھے تو تھے. تمہاری ہر چاہت کو مان لیا کہ عادت ہی تھی تمہاری... مگر تم مجھ سے واقف بھی تو تھے. میں خود سے شرمندہ ہوں کہ اپنے لیے ہی فریب اکٹھا کرتی رہی. دیکھو میں نے تم پر اپنی چاہتیں بھی وار دی... دکھ بھی کمایا اور تم نے نہ ہی محبت دی نہ ہی دکھ اور تکلیف سے محروم رہنے دیا. ہم دونوں ہی خاصے عجب تھے نا.
© AیNی