محبت
محبت بہت پرسکون جذبہ ہے۔محبت کو محسوس کرنا پھر اس کے خیال میں ڈوبے رہنا بہت اچھا لگتا ہے ۔ محبت تو ہو جاتی ہے نا یہ ہمارے بس میں نہیں ہوتی ۔ کوئی ایک ہوتا ہے جو اچھا لگتا ہے، جسے سوچنا بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ گھنٹوں اسی کے خیال سوچتے رہنا،اسے محسوس کرنا۔ محبت کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا یہ بہت وسیع ہوتی ہے جو ہمیں اپنے حصار میں جکڑ لیتی ہے ۔ محبت روحانی ہو تو روح کے اندر اتر جاتی ہے ۔ ہاں میں مانتی ہوں سب نے اپنی محبت کے اظہار کے لئے مختلف پہلو بنائے ہیں ۔ سب کی محبت الگ ہوتی ہے ۔...