...

5 views

محبت
❤️محبت❤️
‎محبت رب سے ملاقات کا حسین ذریعہ ہے ۔ہو جائے جنکو ان کو دنیا کی طلب باقی نہیں رہتی ۔ان کے لیے اس ایک شخص کے سیوا کوئی چیز خاص نہیں ہوتی اور محبت انسان کو ایسے سنوارتی ہے جیسے کوئی مالی اپنے باغ کو سنوارتا ہے ۔بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو مل جاتی ہے اور جن کو نہیں ملتی انکو عشق ہوتا ہے اور وہ عشق انسان سے نہیں اپنے رب سے ہو جاتا ہے ایک شخص کے لیے نمازوں میں روتے تہجد میں گڑڑاتے نجانے کب وہ طلب وہ دعا بدل جاتی ہے اسکو اللّٰہ وہ سکون دیتا ہے کے اسکو وہ شخص بھی نہیں چاھیے ہوتا تب کیونکہ محبت سے آگے عشق کی سیڑھی پر وہ چڑ جاتے ہیں اور عشق انکو رب سے ملواتا ہے ۔اور محبت کو جو جنون بناتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں تباہ و برباد ہوتے ہیں کیونکہ انکی محبت انکا جنون اور ضد بن جاتی ہے وہ باغی ہو جاتے ہیں اور باغی تو پھر کہیں کے نہیں رہتے۔مل جائے محبت تو شکرانے میں گزار دوں زندگی اے رب۔نہ ملے تو تیری حکمت کو دل و جاں سے قبول کر کے صبر سے گزار دوں زندگی ۔
زینب خلیل