...

10 views

ایک دعا
اے میرے اللّٰہ
اے دلوں کے مالک
اے خیر و شر کے خالق
بنایا تو نے میرے دل کو
اور ڈالی تو نے اس میں جان
دی تو نے ہے امید
اور دی تو نے ہے پہچان
کہ جو تو نے ہے چاہا
وہی ہو خیر وہی ایمان
ہوا بھی وہی ہے رب
حقیقت وہ ہی ہے انجام
دعا میری بس اتنی ہے
دل چاہے جو تو چاہے
امید بھی وہی ہو رب
ایمان بھی وہی انجام