...

11 views

۔۔۔۔
پیارے بابا جانی!
جب بچپن میں مجھے
پریوں کے قصے سناتے تھے
کبھی جب تذکرہ ہوتا
کہانی میں
کسی خوفناک دیو کا
جو پری کو قید کر لیتا
تو میں خوف سےسہم کر
چپکے سے تیرے سینے پر
سر رکھ کر یوں محسوس کرتی
جیسے میں محفوظ پناہ گاہ میں آ گٸ ہوں
پیارے بابا جانی
مجھےپھرسے
تیرے سینے کی وہ محفوظ
پناہ گاہ چاہیے
کہ زمانے کی آسیبوں سے
گھبرا گٸ ہوں میں
شاعرہ: صباء نور
© Saba writes