...

13 views

محبت مر بھی جاتی ہے
محبت مر بھی جاتی ہے
جب یہ تیری انا کے خون سے
اپنے ہاتھ رنگتی ہے
تیرے جذبات اور خوابوں کو
اپنے پاؤ ں تلے روند لیتی ہے
محبت مر بھی جاتی ہے
یہ کون کہتا ہے
محبت مر نہیں سکتی
ارے پگلی اگر چاہت ہو یکطرفہ
ہمیشہ ہار جاتی ہے
محبت مر بھی جاتی ہے
محبت جب خون کے آ نسو رولائے تو
عزتِ نفس کو گائل کر کے
روح پہ چھالے بنائے تو
محبت مر بھی جاتی ہے
شاعرہ:صباء نور