کاش کی کوءی جادو ھوتا۔
کاش کہ کوئی جادو ہوتا💫
کیک کی کوئی دنیا ہوتی🍰
ٹافی کا ایک گاؤں ہوتا🍬
بسکٹ کی دیواریں ہوتیں🍪
کینڈی کے دروازے ہوتے🍡
ڈونٹ کی اک کھڑکی ہوتی🍩
چائے کی ایک نہر ہوتی ☕
اور پیتے پیتے سحر ہوتی
مارش میلو کا صوفہ ہوتا
قالینوں پہ پیزا ہوتا🍕
تکیہ میرا برگر ہوتا🌭
شاورما کا بستر ہوتا🌮
پیڑوں پہ بھی سموسے اگتے🥖
پودوں پہ بھی پکوڑے لگتے🍗
نلوں سے مینگو شیک بھی آتا🍺
کھیتوں سے کپ کیک بھی آتا🍚
آئس کریم کی بارش ہوتی🍨🍦
اخروٹوں کے اولے پڑتے
نیوٹیلا کا طوفاں آتا
ڈیری ملک کے گولے گرتے🍫
کافی کی سونامی آتی☕
انکل چپس کی کشتی ہوتی🥠
پھر ہم ایک جزیرے جاتے
ساحل پہ بریانی ہوتی🥗
سیخ کباب کے رستے ہوتے
شیرمال کے خیمے ہوتے🍲🍜
کے ایف سی کے تحفے ملتے🍣
ایم این ایم کے ڈبے ملتے
کاش کہ کوئی جادو ہوتا
کاش کہ کوئی جادو ہوتا