...

3 views

اک لڑکی
دیکھو سب کو ستانے والی خود سے ہی اب تنگ بیٹھی ہے ۔دیکھو رنگوں سے محبت کرنے والی خود آج بے رنگ بیٹھی ہے۔دیکھو پھولوں سے محبت کرنے والی ۔پھولوں کی طرح پاوں میں روندی گئ ہے۔دیکھو تتلیوں کی دیوانی لڑکی ۔خود کسی بنا پر کے تتلی کے جیسے بیٹھی ہے۔دیکھو جگنو کی روشنی سے محبت کرنے والی ۔خود اندھیرے میں بند بیٹھی ہے۔دیکھو تم بن اک پل نہ رہنے والی ۔آج مہینوں سے تم بن زندہ بیٹھی ہے۔دیکھو ذرا سی چوٹ پر رونے والی ۔ہزاروں غموں پر بھی ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے بیٹھی ہے۔دیکھو دوستوں پر جان دینے والی ۔آج اپنے ہی دوستوں سے تنگ بیٹھی ہے۔دیکھو اپنوں سے بے تحاشہ محبت کرنے والی ۔آج سب سب سے کٹ کے بیزار بیٹھی ہے۔دیکھو ذندگی سے محبت کرنے والی ۔آج موت کے انتظار میں بیٹھی ہے ۔دیکھو سب کو ہنسانے والی ۔آج چپ چاپ کہیں گم بیٹھی ہے۔