...

12 views

ناخوش زمانہ
چلو پھر کاغذوں پر داستانِ درد لکھتے ہیں٫
زمانہ منتظر ہوگا٫ غموں پر مسکرانے پر٫٫
چلو پھر کاغذوں پر پھر نئی ایک نظم لکھتے ہیں٫
زمانہ منتظر ہوگا٫پھر اپنا دل جلانے پر٫٫
چلو پھر کاغذوں پر ہم کلامِ حمد لکھتے ہیں٫
زمانہ منتظر ہوگا٫ پھر ہم سے خار کھانے پر٫٫
چلو پھر کاغذوں پر ہم تعریف جنگ لکھتے ہیں٫
زمانہ منتظر ہوگا پھر ہم پہ وار کرنے پر٫٫
چلو پھر کاغذوں پر ہم صنم کے ظلم لکھتے ہیں٫
زمانہ منتظر ہوگا٫ تہمتِ بھرمار کرنے پر٫٫
چلو پھر آسماں پر ہم اڑان اُمنگ لکھتے ہیں٫
زمانہ منتظر ہوگا ہمیں لاچار کرنے پر٫٫
چلو پھر سے خدا کی راہ میں اپنا رخ کرتے ہیں٫
زمانہ منتظر ہوگا٫ گناہگار کرنے پر۔۔۔۔۔

© urooj khan (URK)