...

4 views

جان کر ہم بھی کھا رہے ہیں فریب یہ شرافت نہیں تو پھر کیا ہے ‏
دل میں چاہت نہیں تو پھر کیا ہے
ان سے رغبت نہیں تو پھر کیا ہے

روز میں پوچھتا ہوں حال ان کا
یہ محبّت نہیں تو پھر کیا ہے

روٹھ جائے وه جب مناؤں میں
یہ شرارت نہیں تو پھر کیا ہے

جان کر ہم بھی کھا رہے ہیں فریب
یہ شرافت نہیں تو پھر کیا ہے

ہوکے ناراض پھر بھی خوش ہوں شاہ
گٙر یہ الفت نہیں تو پھر کیا ہے

شاہ عالم باغی
‏Shahalam Bagi