...

12 views

اے بنت حوا
اے بنتِ حوا!
اے محبت اور وفا کا پیکر!
تو نے ہر دور میں
محبت اور وفا کا بھرم رکھا ہے
کبھی صفیہؓ کبھی مریمؑ
کبھی تم حاجرؓہ بن کر
ابنِ آدم کی محبت میں
صفا مروہ کی دوڑیں لگاتی ہو
کبھی خدیجؓہ کی روپ میں
نور عالمؐ کو
چادر اُڑھاتی ہو
کبھی تم فاطمہؓ بن کر
اسلام کی محبت میں
اپنے لختِ جگر کو قربان کرتی ہو
اےبنتِ حوا!
اےمحبت اور وفا کا پیکر!
شاعرہ صباء نور


© Saba writes