...

9 views

میرا صنم
ایسا ہے میرا صنم کہ میں اسے
زخم دکھاؤں تو دیکھتا نہیں
غم سناؤں تو سنتا نہیں
کچھ باتوں پہ ہنستا ہے
کچھ کو جھوٹ سمجھتا ہے
جو ہوتی ہے سب سے سنجیدہ
وہ اسی بات پہ ہنستا ہے
جو ہوتی ہے سب سے اہم
وہ اسی بات کو نظر انداز کرتا ہے
شعر سناؤں تو اوروں کی طرح
بس واہ واہ کرتا ہے
یقیں اسے آتا نہیں میری باتوں کا
شک مجھ پہ بلا وجہ کرتا ہے
کہتی ہوں عشق آزما کے دیکھ لو
وہ مجھے آزماتا بھی نہیں
میں ثبوت کے طور پر اسے
دل بھی دوں تو نہیں لیتا
جان بھی دوں تو نہیں لیتا
مگر وہ مجھ سے پوچھتا ہے اکثر
بتاؤ تو لڑکی! ۔۔۔
تم مجھ سے کیوں پیار کرتی ہو؟
کتنا پیار کرتی ہو؟
کیسے پیار کرتی ہو؟
اب بھلا میں بتاؤں تو کیسے بتاؤں
میں اس سے پیار کرتی ہوں
بہت پیار کرتی ہوں
سچ میں پیار کرتی ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔