...

14 views

مان ‏لیا ‏ہے
حصولِ نورِ چشم جلائی شمع آشیانہ جل اٹھا
جلایا پروانے نے آنگن میرا، میں نے مان لیا ہے

منت سماجت, التجائیں, سب دعائیں رد ٹھہرِیں
 سرد لہجے نہ اب بدلیں، میں نے مان لیا ہے

سبز پگڈنڈیاں، بند رستے، خراب موسم، ٹوٹی ناؤ
وہ دسترس سے باہر ہیں، میں نے مان لیا ہے

تحفہ ہجر بنا مانگے مجھے خوب ملا ہے
وراثت نہیں بددعا ہے ،میں نے مان لیا ہے

حال بدحال، خشک سانسیں، دل شکستہ، اجڑا بدوش خانہ
نا اب یہ سنورے گا، تم بھی مان جاو، میں نے مان لیا ہے
نبیل

© ‏All Rights Reserved