...

7 views

زندگی ملی ہے؟
دے خبر! زندگی کے مشابہ زندگی ملی ہے؟
زندگی کو جان کر بھی کسے زندگی ملی ہے؟

ہزاروں مثالیں مِلتی ہے کروڑوں لوگوں سے
کسی ایک پوچھیے، حقیقتِ زندگی ملی ہے؟

جو خوش ہیں زندگی کی رعنائیوں میں
کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہیں زندگی ملی ہے

مجھے دِکھتے ہیں مُردے ہنستی آنکھوں میں
زندہ ہیں؟ مگر دیکھیے یہ زندگی ملی ہے

مر ہی تو رہے ہیں راہِ محبّت میں یک بیک
کس منہ سے کہتے ہیں کہ زندگی ملی ہے

پہیلی ہے؟ جال ہے؟ غار ہے؟ کہ فقط زوال
اہلِ علم بتائیں کس واسطے زندگی ملی ہے

تُم بڑھی باتیں کرتے ہو سرِ محفل ساحل
صاحبِ زندگی ہو؟ بتاؤ راہِ زندگی ملی ہے؟

© Ahmed Sahil