...

4 views

میں الگ سوچتی ہوں
میں ا لگ سوچتی ہوں
طوفانی بارش میں باہر نکلوں
اور خود کو بھگتا ہوا محسوس کروں
یوں میرے سارے آنسو
بارش کے ساتھ بہہ جائے
سٹیج پر چڑھ کر اپنی تحریروں کو
چیخ چیخ کر پڑھوں مگر
ساری کرسیاں خالی ہو
بھوک لگی ہو جب بہت شدید
تو اپنی روٹی کے ٹکڑے کر کے
پرندوں میں اچھال دوں
ہاں میں الگ سوچتی ہوں
صباء نور
© Saba writes