...

5 views

.....
دل یہ کرتا ہے کہ
لمبی نیند میں سو جاؤں
اور جب میں جاگوں
زمانے بہت سے بیت گئے ہوں
اک ایسا دور ہو
سکہ میرا چلتا نہ ہو
کوئی مجھے پہچانتا نہ ہو
جیسے اصحابِ کہف تھے
اپنے خدا سے فریاد کروں میں
کہاں جاؤں کیا کروں میں
میرا خدامجھ سے یہ بولے
جاؤ تم اب لوٹ جاؤ
اپنے کہف میں سو جاؤ
شاعرہ صباء نور

© Saba writes