...

1 views

jhotoo nay jhatooo say kaha
Rahat Andhori
‎جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا، سچ بولو
سرکاری اعلان ہواہے، سچ بولو

گھر کے اندر جھوٹوں کی ایک منڈی ہے
دروازے پر لکھا ہوا ہے، سچ بولو

گلدستے پر یکجہتی لکھ رکھا ہے
گلدستے کے اندر کیا ہے، سچ بولو

گنگا میّا، ڈوبنے والے اپنے تھے
ناؤ میں کس نے چھید کیا ہے، سچ بولو