...

7 views

love
اگر یہ جاننا چاہو ۔۔۔۔۔!
کوئی کیسے بکھرتا ہے
بکھر کر کیسے جیتا ہے

چمن میں تم چلے جانا
خزاں کے سرد موسم میں
وہاں پتوں کو دیکھو تم !

یا پھر ایک آئینہ لے لو
اسے پتھر پر دے مارو

اگر مشکل ہو یہ بھی تو
ایک پھول لے لینا
ہوا کے دوش پر رکھنا
تو پھر تم جان جاؤ گے
کوئی کیسے بکھرتا ہے !

اگر یہ بھی نہ ہو تم سے
تو میرے پاس آ جانا
میرا دیدار کر لینا
خبر یہ ہو ہی جائے گی
کوئی کیسے بکھرتا ہے
بکھر کے کیسے جیتا ہے ‏
© خانہ ‏بدوش ‏