...

11 views

ہیر

ہوبہومحبت کی تصویرلگتی ہوں
کسی اچھےشاعرکی تحریرلگتی ہوں

باتیں کروں سنجیدہ سی مگر
ہنستے ہوئے شریر لگتی ہوں

بنا بندھن جو باندھے رکھے
ایسی طلسمی زنجیر لگتی ہوں

ویسے اک عام سی لڑکی ہوں میں
حصےمیں آؤں تو جاگیرلگتی ہوں

گنوابیٹھو تو افسوس رہےعمربھر
جوکرکےپچھتاؤ وہ تاخیرلگتی ہوں

روتے ہوؤں کو ہنسا سکتی ہوں
روٹھوں کومنانےکی تدبیرلگتی ہوں

رشک کرےگا زمانہ اس پر
میں جس رانجھےکی ہیرلگتی ہوں
#حرا_چوہدری