...

8 views

ماں
#WritcoPoemPrompt121
Your notes,
Are the only things I have,
The words are like melodies that float(s),
But the letters sometimes misbehave.

نیند کھلنے ہی والی تھی
کہ اس نے بروقت سر سہلا دیا
وہ میری ماں ہے ٫٫
جس نے اپنی آغوش میں چھپا لیا۔۔۔
جب جب میں رويا٫
اس نے پل میں بہلا دیا
وہ میری ماں ہے٫٫
جس نے ہر مُشکِل کو آساں بنا دیا۔۔۔
ذرا جو قدم ڈگمگائے
تو اسنے بروقت سنبھال لیا
وہ میری ماں ہے٫٫
جس نے مجھے گرنے سے بچا لیا۔۔۔
خوشبو تو بہت ہیں دنیا میں
پر اسکی خوشبو نے مجھے پر سکوں بنا دیا
وہ میری ماں ہے٫٫
جس نے پورا گھر مہکا دیا۔۔۔
پتھروں سے سر ٹکراتا رہا
کہیں چین نہ ملا
خدا نے سارا سکون
میری ماں کے٫٫
آنچل میں بسا دیا۔۔۔
نکلا میں بھی تھا
تلاشِ خلد میں
تھک ہار کر واپس جب آیا٫٫
خلد کو ماں کے پیروں میں پایا۔۔۔
ہر رشتہ موح موڈ لیتا ہے دنیا میں
~وہ بس میری ماں ہے عروج
جس سے بے انتہا پیار میں نے پايا۔۔۔
ائے خدا تیرا کرم بے مثال ہے
تونے ماں کے پیروں کو جنّت
اور باپ کو اس کا دروازہ بنایا۔۔۔۔

© urooj khan (URK)