...

11 views

اے ‏عظیم ‏دریائےسندھ
اے عظیم دریائے سندھ
کتنی محبت کی کہانیاں
تو نے سینے میں چھپا رکھیں ہیں کتنے راز محبت کے
اس گیلی ریت میں دفن ہے
اے عظیم دریائےسندھ
اے محرم راز محبت کے
اک سوال ہے اک التجاء ہے
کیا تم میری محبت کو بھی
اپنے سینے میں چھپا لوگے
مجھے زمانے کے بے رحم
رسم و رواج سے بچا لوگے
اے عظیم دریائے سندھ
رکھ لو میری محبت کو بھی اپنے سینے میں
دفن کر ایسے ریت میں دبی کسی سفینے میں
اے عظیم دریائے سندھ
میری محبت امانت ہے
میری محبت امانت ہے
شاعرہ: صباء نور