...

15 views

یہ ‏بھی ‏اچھا ‏نہیں ‏لگتا
کسی کی آہ لے جانا یہ بھی اچھا نہیں لگتا
کسی حد سے گزر جانا یہ بھی اچھا نہیں لگتا

تم کتنے خوبصورت ہو سمجھتا ہوں سمجھتا تھا
مگر یہ خود سمجھ جانا یہ بھی اچھا نہیں لگتا

اٹھو بیدار ہو جاؤ چمن ویران لگتا ہے
گہری نیند سو جانا یہ بھی اچھا نہیں لگتا

تیرا چہرا در نقاب بہت خوب لگتا ہے
مگر سر سے سرک جانا یہ بھی اچھا نہیں لگتا

توں غافل تھا زمانے سے ہمیں ہے یاد اب تک وہ
وہ سوکھے میں پھسل جانا یہ بھی اچھا نہیں لگتا

میں مرتا ہوں اگر تم پر تھوڑا ترس کھاؤ تم
کسی کے دل کو تڑپانا یہ بھی اچھا نہیں لگتا

میں شاعر ہوں بلا شبہ مگر مشرق نہیں اسیرٓٓ
اگر کم تر اسسے مانا یہ بھی اچھا نہیں لگتا
© ‏AseerZada