...

8 views

میرا ہمراز❤ (mera hamraaz)
چندا ! تمہاری چاندنی سے آج رات بڑی سہانی ہے
سنو! ہمراز بنو تو تمہیں غزل سنانی ہے...

روایتی قصہ نہیں ہے یہ عشق و عاشقی کا مگر
کچھ ہنستی, کچھ بُجھتی میری زندگی کی کہانی ہے...

دیکھو تو..وہ بچپن کا زمانہ, وہ کھیلنا, وہ کوئل کے سنگ گنگنانا
کل کی ہی لگتی ہے مگر بات بڑی پرانی ہے...

چندا! یہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا اور میرے رخسار پہ یوں چاندنی کا ٹکرانا
رات کی یہ ادا بھی نا.....بڑی سہانی ہے...

سنو! پھر گزرگیا بچپن اور آغاز ہوا ایک کانٹوں بھرے باغ کا
وقت نے جھنجھوڑا اور کہا بی بی یہ دورِ جوانی ہے...

ہر رات ہے ظالم اسکی, ہر دن میں ہے سفاکی اسکے
یوں لگتا ہے جیسے سفید چادر پر پڑی سیاہ سرمہ دانی ہے...

چندا! تم سوتے ہو ستاروں کی آغوش میں جس طرح
میں تکتی ہوں تمکو تمہارا وجود تو بمثل ماہرانی ہے..

سنو! یہ بات بھی نہیں کہ قصوروار یہ جوانی ہے
کچھ ستم ہے وقت کا....کچھ اپنی نادانی ہے..

ایمان شہزاد
© All Rights Reserved