...

19 views

🔥🔥#Philosophy


‎مجھے شور سے سخت نفرت ہے آس پاس کوئی انسان تو کیا کسی کی آہٹ بھی برداشت نہیں ہوتی مگر خاموشی میں بھی الجھی ہوئی رہتی ہوں۔۔کسی ایسے ساز کی تلاش میں ہوں جو میرے درد کی زباں بن سکے۔۔اپنے آپ کو گھنٹوں بیٹھے شیشے میں گھورتی رہتی ہوں اس امید سے شاید وجود کے کسی حصے سے درد نمایاں ہو جائے اور میں درد کو دیکھ سکوں ۔۔مگر جو چیز دیکھی جاتی ہے وہ محسوس ہوتی ہی کہاں ہے۔۔۔شاید اسی وجہ سے درد صرف محسوس کیا جا سکتا ہے۔۔درد کو صرف محسوس کیے جا سکنے میں بھی ایک درد چھپا ہے مگر وہ بھی بے زباں ہے مگر احساس سے بھرا ہوا کتنا خوبصورت ہے درد کا بے دردی سے ذہن و جسم کو درد میں مبتلا کرنا اور پھر بےزباں کر دینا۔۔۔🔥🔥
‎ازقلم:امتہ اسلام
© Amtul Salam