...

12 views

خود ‏شناسی
خود شناسی
ہر شخص ماہر نفسیات نہیں ہو سکتا ماہر نفسیات وہی تو نہیں جس کے پاس ڈگری ہو، ماہر نفسیات کوی بھی ہو سکتا ہے جو جینے کے انداز سمجھا دے،بات صرف اتنی ہے مشکلات میں گھیرے کسی انسان کو سمجھنا ،تسلی دینا ، بہترین زندگی گزارنے میں اس کے لیے آسانیا ں فراہم کرنا ، اور اسکی سوچ کا زاویہ بدلنے میں مدد کرنا۔ اور یہ وہی ہو سکتا ہے جو اپنے آپ کہ سمجھنے کے سفر سے گزر چکا ہو ، " سفر کوئی بھی ہو شروع خود سے ہی ہوتا ہے۔ دوسروں کو آسانیاں فراہم کرنی ہوں یا پھر اپنے رشتؤں کو مضبوط بنانا ہو، خود سے رشتہ مضبوط کرنا ہی پڑے گا، اس سفر سے گزرنا پڑے گا ۔اور یہ سفر ہے خود شناسی ،کا اور ماہر نفسیا ت کا اس سفر سے گزرنا لازم و ملزوم ہے۔
ماہر نفسیات ہر شخص بن سکتا ہے مگر ہر شخص ماہر نفسیات نہیں ہو سکتا " (صبیحہ اسلم)




© ‏Sabiha Aslam