...

8 views

الٹی سیدھی حرکتیں
صحافت میرا جنون ہے مجھے بچپن ہی سے صحافی بننے کا شوق ہے۔میں چھوٹی عمر میں جب کہ بچے نیوز چینلز دیکھنا بھی نہیں چاہتے میں خبریں سنا کرتی تھی اور بہت غور سے دیکھتی تھی کہ خبریں کیسے پڑھیں جاتی ہیں نیوز اینکر کیسے خبریں پڑھتا ہے وہ اپنے نمائندہ گان سے کیسے سوالات کرتا ہے مختلف قسم کی خبریں پڑھتے ہوئے اس کے تاثرات کیسے بدلتے ہیں۔ نیز ایسی کی چھوٹی چھوٹی باتیں میں توجہ سے نوٹس کرتی تھی یہیں سے مجھے صحافت سے دلچسپی پیدا ہوئی اور نیوز اینکر بننا میرا خواب بن گیا۔ اور اس جنون میں کئی الٹی سیدھی حرکتیں بھی کر رکھی ہیں مثلاً جب بھی خبروں کا وقت ہوتا میں ٹیلی ویژن کا والیم میوٹ کر کے ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھ کر گھر والوں کو نیوز ہیڈلائنز پڑھ کے سناتی تھی خبریں پڑھنے سے پہلے سب کو خاموش کروا کے توجہ سے خبریں سننے کی تلقین بھی کر دیتی تھی۔ کبھی اخبار سے خبریں پڑھا کرتی تھی اور سب سنایا کرتی تھی۔ گویا نیوز اینکر بننے کی ایکٹنگ کرتی تھی۔ خبریں پڑھنے کے علاؤہ مجھے انٹرویو لینے کا بے حد شوق ہے ۔میں صحافی بن کر دنیا بھر کی نامور شخصیات کا انٹرویو لینا چاہتی ہوں۔ اس شوق میں بھی میں کئی الٹی سیدھی حرکتیں کر رکھی ہیں مثلاً گرمیوں کی شام چھت پر ٹہلتے ٹہلتے میری چھوٹی بہن ندا ایک کردار بن جاتی تھی کبھی کوئی سیاستدان کبھی اداکار کبھی کسی کھلاڑی کا روپ دھار لیتی تھی اور میں صحافی بن کر اس کا انٹرویو کیا کرتی تھی۔ یہ انٹرویو اچھے خاصے دورانیہ کا ہوا کرتا تھا اور میں ندا کی شخصیت کے مطابق اس سے سوال کیا کرتی تھی ندا کو سیاست سے بے حد دلچسپی ہے سو وہ اکثر عمران خان کا کردار ادا کرتی تھی اور میں ایک شعلہ بیان صحافی بن کر اس سے سوالات پر سوالات کرتی جاتی تھی مجھے یہ سب کرتے ہوئے مزا آ رہا ہوتا تھا۔
السلام علیکم ناظرین آپ دیکھ رہے ہیں اپنا پسندیدہ پروگرام (۔۔۔۔)اور میں ہوئی ہوں آپ کی ہوسٹ صائمہ خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی میں نیوز اینکر اور ندا میری نمائندہ بن جاتی تھی اور میں اس سے کسی واقعے کی رپورٹ یوں لیا کرتی تھی۔۔۔ اپنی نمایندہ سے بات کرتے ہیں جو اس وقت جلسہ گاہ میں موجود ہیں ۔۔۔
جی ندا بتائے گا آپ اس وقت جلسہ گاہ کی کیا صورتحال دیکھ رہی ہیں لوگوں کا جوش و خروش کیسا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرکٹ سے میرا بہت گہرا لگاؤ ہے سو مجھے سپورٹ نیوز اور سپورٹ پروگرامز بھی بے حد پسند ہیں اور اسی پسندیدگی کے باعث کھیلوں کی خبریں اور پروگرام کرنے کا مجھے اضافی شوق ہے۔ اب وقت بدل گیا ہے اور میں بڑی ہوگئی ہوں صحافت کا شوق تو اب بھی ویسا ہی ہے مگر اب یہ بچگانہ حرکتیں نہیں کرتی لیکن پرانے دنوں کو اب جب یاد کرتی ہوں تو ہنس دیتی ہوں کہ صحافت سے دلچسپی اور جنون میں میں کتنی بچگانہ حرکتیں کرتی تھی۔ مگر یہ میرے جزبے کی صداقت تھی جس پر کچھ کہا نہیں جاسکتا۔
© صائمہ الفت ؔ ‏