...

4 views

بے خوف دوشیزہ
نیم اندھیرے کمرے میں تنہا بیٹھے کمرے کی کھڑکی سے باہر رات کی تاریکی میں ادھورے چاند کو دیکھتی اس لڑکی نے کچھ سوچا پھر خود کلامی کرنے لگی۔
گھپ اندھیروں سے
تنہائی سے
اس ادھورے چاند کو دیکھتے
آج پہلی بار احساس ہوا ہے مجھےکہ
اس دنیا کو دیکھ لینے کے بعد
اب
مجھے دنیا میں کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا۔چایے کوئی بھی چیز سامنے آجائے مجھے خوف نہ آپائے گا۔
دور دیوار پر بیٹھی چھپکلی نے بہت غور سے اس لڑکی کو دیکھا۔پھر۔
حیران ہو کر پوچھ بیٹھی۔۔
واقعی؟
لڑکی کی آنکھیں پھیلیں۔
نیم اندھیرے کمرے میں رات کے پچھلے پہر تنہا بیٹھےہوں اور کمرے میں اچانک ایک چھپکلی نمودار ہو کر مخاطب ہو بیٹھے تو؟
لڑکی خوف کے مارے گنگ ہوئئ اور بے ہوش ہو گری
چھپکلی نے منہ بنایا۔
توبہ ہے۔لڑکیاں کتنی عجیب ہوتی ہیں۔ روشنی ، انسانوں اور اپنائیت کے احساس کی عدم موجودگی پر خوف نہ آیا ایک مخلوق کی موجودگی ڈرا کر بے ہوش کر گئ
نتیجہ : بے خوفی بہادری نہیں ہے۔ بہادر انسان بے خوف ہو سکتا ہے مگر بے خوف انسان بہادر ہو ایسا ضروری نہیں ہے۔
© Hajoom.E.Tanhai