...

19 views

الوداع ‏دسمبر
۲۰۲۰ کی کتاب جو ۳۶۵ صفحے پہ مشتمل تھی آج ختم ہونے جا رہی ہے مزے کی بات تو یہ ہے کے دنیا میں موجود ٧.٨ بلین لوگوں کی کتاب سب سے مختلف ہے مگر پھر بھی اس کتاب پہ وہی سب کچھ درج ہے جو ہم نے سوچا،ہم نے کیا اور جو ہم نے کہا۔ مطلب ہماری زندگی ان تین الفاظ کے گرد گھوم رہی ہے اور اسی کا جواب ہم نے روزِ محشر کو دینا ہے ١.فکر(سوچ)،٢.ہمارے اعمال ٣. ہمارے قول . تو آئیے اس سال کے بچے ان چند گھنٹوں میں جائزہ لیتے ہیں کے ہمارا سال کیسا رہا؟ ہم نے کیا سوچا؟ ہم نے کیا کیا؟ ہم نے کیا کہا؟ اور دیکھتے ہیں کے ہماری سوچ،ہمارے اعمال اور ہمارے قول سے ہمارے اردگرد کیسے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اگر مثبت ہوئے ہیں تو سوچیں آنے والے سال میں مزید بہتر کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر منفی ہوئے ہیں تو یقیناً ہمیں اپنی اصلاح کی ضرورت ہے۔ ان چند گھنٹوں کو غنیمت جانئیے اور سوچئیے ہم میں کس چیز کی کمی ہے؟ کیا کیا خامیاں ہیں؟ اس معاشرے پہ ایک نظر ڈالیں اور اپنے آپ سے پوچھئیے "کیا اس ڈوبتی انسانیت کو آپ کی ضرورت نہیں ہے؟" سوچئیے کے اس معاشرے کو بہتر بنانے میں آپ اپنا کون سا کردار ادا کر سکتے ہیں؟ ایک بار پھر سوچئیے کے کیا آپ کو اس سب ہجوم سے مختلف نہیں بننا؟اپنی ایک مختلف شناخت نہیں بنانی؟ کچھ دیر کے لیے بھول جائیں کے آپ کو کس چیز کا ڈیپریشن ہے،بھول جائیں کے آپ کو کیا پریشانیاں ہیں۔ کیونکہ آپ کچھ تبدیل نہیں کر سکتے ہاں آپ اپنے تبدیلیاں لا سکتے ہیں، آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں اگر آپ بننا چاہیں۔ اپنی قید سے رہا کریں خود کو، خود سے باہر نکالیں خود کو اور پہلی بار اپنے لیے دوسروں کے لیے کچھ کرنے کا سوچیں تو سہی۔ آئیے اس سال کا ایک گہری سوچ سے اختتام کرتے ہیں تاکہ آنے والے سال میں آپ کو یہ سال یاد رہے اور اس بات کو یقینی بنائے کے جب نئے سال کا پہلا سورج آپ کے آنگن میں پڑے تو آپ آج والے انسان سے کل بہت مختلف ہوں،آپ کے پاس نئی سوچ ہو،نئے عزم ہوں تاکہ ۲۰۲۱ میں آپ اپنی نئی شناخت بنائیں یقین کریں اسی طرح آپ ہر سال یادگار بنا سکتے ہیں۔
الوداع ٢٠٢٠
دعا ہے کے آنے والا سال ہم سب کے لیے بابرکت والا سال ہو،ہمارے مستقبل روشن ہوں،دین و دنیا کے ہر میدان میں ہم کامیابی سے نوازے جائیں اور اپنے ماں باپ کے لیے باعثِ فخر ہوں آمین۔ دعاؤں میں یاد رکھئیے گا
از قلم: امتہ السلام
بنتِ خالد🥀

© امتہ ‏السلام