...

10 views

ایک تخیّل
اک بند کمرے کا کنارہ, کنارے پہ کرسی
کرسی پہ بیٹھی میں ,اور دماغ میں خیال
اور خیال میں ایک خالی پٹری
اور پٹری پہ دور سے آتی ریل گاڑی
شور و غل کا بڑھتا طمانچہ
اور ریل کی اکانمی کلاس
اکانمی کلاس میں بیٹھا ایک مسافر
مسافر کے ہاتھ میں کتاب اور کتاب بھی بند
اور کتاب سے ہٹی توجہ کھڑکی سے مناظر دیکھتی ہوئ
اور آنکھوں میں خوبصورت مناظر مگر دماغ میں سوچ
اور سوچ میں ایک خواب اور خواب میں ایک خلش
اور خلش میں مایوسی اور مایوسی میں مفلسی
اور مفلسی میں گھر اور گھر میں ذمہ داریاں
اور ذمہ داریوں میں امیدیں
اور امیدوں پہ گرتا ہوا نا امیدی کا کیچڑ
اور کیچڑ میں ڈوبی ہوئ ایمانداری کی رقم
اور رقم بھی وہ کہ جس سے مشکل سے چلیں سانسیں
اور سانسوں میں بے ترتیبی , بےترتیبی میں نم آنکھیں
اور آنکھوں میں ٹوٹتے خواب, اور خواب میں زنجیریں
اور زنجیر میں مضبوطی
اور مضبوطی میں توکل
اور توکل میں روشنی
اور روشنی میں چہچہاہٹ, اور چہچہاہٹ میں تازگی
اور تازگی میں امید اور امید میں اجالا
اور اجالے میں کرسی
اور اب واپس حقیقت کی دنیا میں میں.........
ایمان شہزاد





© All Rights Reserved