...

5 views

تیری ‏یاد ‏اور ‏میں-Teri ‎Yaad ‎or ‎Mai
جانتی ہو،
میں اس وقت ہی کیوں تمھیں میسج کرتا ہوں، جب دن بھر کا ہارا تھک کر کمرے میں داخل ہوتا ہوں، تمھاری یادیں کھڑکیوں سے جھانکتی ہیں تمھاری ہنسی میرے پلنگ پر بکھر جاتی ہے اور تمھاری خوشبو دروازے سے داخل ہوکر کمرے کو معطر کردیتی ہے، یہ سب مجھے مجبور کرتے ہے کہ میں اپنی عزتِ نفس کو مجروح کرتے ہوئے پھر محبت کے لیے دامن پھیلائے تمھارے آگے بھیک مانگوں اور پھر تم مجھے ایک بےگھر فقیر کی طرح نظرانداز کردو،
ہر رات اک نیا خواب دیکھتا ہوں، ہر رات میں بکھرے ہوئے خوابوں کو جوڑتا ہوں، میں اپنے جسم کے ہر اک لمس کو تپتا ہوا محسوس کرتا ہوں اور اپنی سوچ کو ایک شدید قسم کے دباؤ کا شکار جانتا ہوں، مجھے نہیں معلوم میں خدا میں یقین رکھتا بھی ہوں کہ نہیں مگر مجھے محبت میں یقین ہے.
فیض صاحب نے کہا تھا
سیکھی یہی میرے دل کافر نے بندگی
رب کریم ہے تو تیری رہ گزر میں ہے
ضمیران عمران
#urduadab ‎#shortstory ‎#writersofinstagram ‎#writer ‎#heartbroken ‎#faizahmadfaiz