...

20 views

24May
کچھ ہی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ جب محبت کے بارے میں میرے نظریات ابھی خام تھے یا شاید محبت کے متعلق ابھی میرے خیالات تخلیق ہو رہے تھے تب مجھے لگتا تھا محبت صرف فلموں ڈراموں اور ناولوں کے ہیرو ہیروئن کے ڈائیلاگز میں ہوتی ہے یا یہ شاعروں کی غزلوں میں پائی جاتی ہے مجھے لگتا تھا کہ اپنے جیسا ایک انسان کسی کے لیے اتنا خاص کیسے اور کیوں بن سکتا ہے اپنی ذات پر کسی کو ترجیح اور اتنے اختیارات کیسے دیے جاسکتے ہیں؟ یک طرفہ، دو طرفہ، پہلی نظر میں محبت، یہ سب کچھ بھی نہیں ہوتا بلکہ محبت بذات خود کچھ بھی نہیں ہوتی مگر پھر ایک دن اس نے مجھے محبت بھری نظروں سے دیکھا تو میں آنکھ جھپکنے سے پہلے محبت آشنا ہو گئی مجھے میرے چاروں طرف صرف محبت نظر آنے لگی یہاں تک کہ اس لمحے مجھے خود اپنا آپ بھی پہلی بار اچھا لگنے گا کچھ جذبات احساسات پہلی بار دل و دماغ میں ابھرے میں جذباتی طور پر خود کو کسی اور جہان میں محسوس کرنے لگی اس کی ایک نظر کی بات تھی محبت میرے رگ و پے میں سما گئی میں محبت محبت ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اففففف یہ سب نا قابلِ بیان ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس اتنا کہ محبت کے متعلق میری رائے بدل گئی اور اب محبت کے متعلق ہر ان کہی ان سنی بات کو فوراً مان لیتی ہوں کہ محبت میرے مشاہدوں سے اب میرے تجربوں میں شامل ہو گئی ہے
©  ؔصائمہ الفت