...

0 views

دادی کی یاد میں
کوئی ابھی کی سی بات لگتی ہے، دادی میرے گھر آئی عید ملنے منشہا ڈیڑھ ماہ کی تھی دادی نے اسے گود میں لے لیا میں نے کہا دادی مجھ سے نہیں ملیں گی ، تو کہنے لگیں ابھی ہمارے ہاتھ خالی نہیں ہیں۔میں نے کہا واہ یعنی پڑپوتی کے چکر میں ہمیں نہیں مل رہیں ۔۔۔
خیر بہت یادگار شام تھی معلوم ہوتا کہ یہ ملاقات دادی سے آخری ملاقات ہو گی توشاٰئد دادی کے ساتھ ہی چلی جاتی لیکن اللہ پاک نے اسی لئے ان باتوں کو پوشیدہ رکھا ہے ۔
اگلی صبح مجھے یاد نہیں کس کا فون آیا تھا شائد امی تھیں بس یاد یہ ہے کہ انھوں نے بولا کہ دادی ہم میں نہیں رہیں رات ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی بس مجھے تو فون کا کوئی ہوش ہی نہیں رہا یہ اٹھ گئے پوچھتے رہے کیا ہوا ، کیا ہوا انھوں نے شائد فون پہ بات کی ، پھر چپ کرایا خیر جیسے تیسے امی کے گھر پہنچ گئے۔
دادی کے ساتھ attachment کیسے ہوئی فطری تھی ، یا خون والی کشش والا سین تھا ۔۔۔ بس خودبخود چھوٹی تھی تو اتنا دھندلا سا یاد ہے کہ دوپہر میں جب سب سوتے تھے تو میں اکثر دادی کے پاس پائی جاتی تھی کہ ان کا میک اپ کرتی تھی وہ بیچاری اپنے کرواتی رہتی تھی، فرضی میک اپ ہوتا تھا اور الٹی سیدھی باتیں اور دوپہر گزر جاتی تھی ۔
پرائمری...