...

13 views

Allah is always with me !
‎- سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 59

ترجمہ:
اس سے بچّہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟ 24

تفسیر:
سورة الْوَاقِعَة 24
اس مختصر سے فقرے میں ایک بڑا اہم سوال انسان کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ دنیا کی تمام دوسری چیزوں کو چھوڑ کر انسان اگر صرف اسی ایک بات پر غور کرے کہ وہ خود کس طرح پیدا ہوا ہے تو اسے نہ قرآن کی تعلیم توحید میں کوئی شک رہ سکتا ہے۔ نہ اس کی تعلیم آخرت میں۔ انسان آخر اسی طرح تو پیدا ہوتا ہے کہ مرد اپنا نطفہ عورت کے رحم تک پہنچا دیتا ہے مگر کیا اس نطفہ میں بچہ پیدا کرنے کی، اور لازماً انسان ہی کا بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت آپ سے آپ پیدا ہوگئی ہے ؟ یا انسان نے خود پیدا کی ہے ؟ یا خدا کے سوا کسی اور نے پیدا کردی ہے ؟ اور کیا یہ مرد کے، یا عورت کے، یا دنیا کی کسی طاقت کے اختیار میں ہے کہ اس نطفے سے حمل کا استقرار کرا دے ؟ پھر استقرار حمل سے وضع حمل تک...