...

14 views

اماں حضور کے نام درخواست

بخدمت جناب مالکن صاحبہ شعبہ باورچی خانہ اپنا گھر اسلام آباد

نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ جیسا کہ آپ جانتی ہیں کہ میں معصوم لڑکی ایک طویل عرصے سے ہر روز اور خاص طور پر رمضان میں سحر و افطار میں آپ کے کچن کے ڈھیر کے ڈھیر برتن بلا ناغہ دھو رہی ہوں ساری دنیا گواہ ہے کہ میں نے سارا رمضان اپنا یہ فرض چاہتے نہ چاہتے مگر ادا کیا بلکہ یوں کہیے کہ سارا مہینہ بغیر دہاری کے مزدوری کی اور اب رمضان ختم ہونے کو ہے اور عید کی آمد آمد ہے اس لیے میری آپ سے ہاتھ جوڑ کر گذارش ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر میرے جذبات اور میرے ہاتھوں کی مہندی کا خیال کرتے ہوئے مجھے عید کے تین دن برتن دھونے کے اس فریضہ کی ادائیگی سے بری کیا جائے اور مجھے بھی جینے کا حق دیا جائے ۔
آپ کی عین نوازش ہو گی اور میری آنے والی سات نسلیں آپ کی احسان مند رہیں گی۔
میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ عید کے چوتھے دن آپ کے حکم سے پہلے میں کچن میں ہوں گی
عرضے
ماما کی نوکرانی


© صائمہ الفت ؔ ‏