...

10 views

دوستی کی حفاظت کرنا ... ‏
دوستی کی حفاظت کرنا ...

امام شافعی رحمہ اللہ اپنے شاگرد یونس بن عبد الاعلی رحمہ اللہ کو وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

اے یونس ! اگر تمہیں کسی دوست کے متعلق ناپسندیدہ بات پہنچے تو دشمنی پالنے اور تعلق ختم کرنے میں جلدی نہ کرو، کیونکہ شک یقین کو زائل نہیں کرتا۔ بلکہ تم اس دوست کو ملو اور اس کو بتاؤ کہ مجھے تمہارے متعلق یہ اور یہ بات پہنچی ہے۔ بہتر ہے کہ بات پہنچانے والے کا نام بھی لے لو۔ پھر اگر دوست انکاری ہو تو اس سے کہو : ٹھیک ہو گیا، تم میرے لیے اس مخبر سے زیادہ سچے اور قابلِ اعتبار ہو۔ اور مزید مت کریدو۔ اور اگر وہ دوست اُس بات کا اعتراف کرے تو دیکھو کہ اس کا کوئی معقول عذر ہو سکتا ہے، اسے قبول کر لو۔

(حلية الأولياء : ١٢١/٩ ، سنده صحيح)
© All Rights Reserved