...

14 views

something Reschedule something Postponed
کافی دنوں سے میں پلان بنا رہی تھی کہ اب پڑھائی کو سنجیدہ لینا چاہیے اور پیپرز کی تیاری شروع کر دینی چاہیے سو ہر روز پکے ارادے سے سوچتی تھی کہ کل سے بس پڑھائی شروع! لیکن کافی دنوں سے وہ کل آہی نہیں رہا تھا پھر میں نے یہ سوچا کہ ابھی تو کافی دن باقی ہیں کیوں نہ میں یکم سے پڑھنا شروع کروں دل کو یہ بات پسند آئی اور میں نے یکم جون سے سچ مچ پڑھنے کا پختہ ارادہ کر لیا صرف ارادہ ہی نہیں جلدی میں پر جوش ہو کر شیڈول بھی بنا ڈالا کہ کون سے دن کیا پڑھنا اور کتنا پڑھنا۔ شیڈول کے مطابق دو سے تین ہفتوں میں میں اپنا کورس مکمل کر لوں گی۔یہ شیڈول اور یہ ارادہ بنا کر مجھے ایک زمہ دار شہری والی فیلنگ آرہی تھی اور ساتھ ساتھ یہ کہ پڑھائی ،کورس ،پیپرز یہ سب میرے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے یوں ہی میں اتنی پریشان تھی۔ بس اب میں خوش اور مکمل مطمئن تھی کہ کچھ دن کے بعد۔ یکم جون سے پڑھوں گی اور اتنا پڑھوں گی کہ کچھ ہی دنوں میں پیپرز کی تیاری ہو جائے گی چاہے اس کے لیے مجھے راتوں کو جاگنا بھی پڑے۔ یہ ٹینشن تو ختم !!بس اسی خوشی میں میں نے سوچا کہ کیوں نہ یکم سے پہلے جتنے دن ہیں ان میں تھوڑا انجوائے کر لوں ٹی وی موبائل ،لڈو ،کرکٹ یا نیند کیوں کہ یکم کے بعد تو مجھے ان سب چیزوں کا وقت ہی نہیں ملے گا سو یہی سوچ کہ میں نے ٹی وی آن کیا اور جیسے ہی سپورٹ چینل لگایا وہاں ایک بریکنگ نیوز چل رہی تھی
پی ایس ایل 6 کا پھر سے آغاز
بقیہ میچز یکم جون سے کھیلے جائیں گے
یہ خبر سن کر دل سے پڑھائی والا خیال پھر سے کہیں چلا گیا پیپرز کی تیاری کے شیڈول کی جگہ اب میں پی ایس ایل کا شیڈول دیکھ رہی ہوں پڑھائی کا پلان بھول کر اب میں میچ انجوائے کرنے کے پلان بنا رہی ہوں میں پڑھائی پہ بھی خوش ہوئی تھی مگر یہ خبر سن کر میری خوشی قابلِ دید ہے۔ پس میں اس نیتجے پر پہنچی کہ پی ایس ایل کا پھر سے آغاز قدرت کی طرف سے اشارہ ہے قدرت چاہتی ہی نہیں کہ یہ نازک جان پڑھائی کے چکروں میں پڑے

© صائمہ الفت ؔ ‏