9 Reads
تراش کاری عمدہ ہے تو مطمئن نتیجہ بھی ہو
شیشہ گَر قابل ہے تو پھر چکنا چُور شیشہ بھی ہو
کوئ بنے کیوں بہانہ پرواز میں کوتاہی کا
پُر امید جب دلِ شکستہ بھی ہو
بلبل کو دشواری ہو اگر اڑان میں کبھی
تو ضروری ہے کیا بزم میں تماشہ بھی ہو؟
کیوں نہ ہو نازاں خوش بخت ؟
واعظ جب مسیحا بھی ہو
بلافکر ان تنقیدوں سے دوستی سے بڑھالے ایمانؔ
بھلا کیسے کوئی آدمی بھی ہو اور فرشتہ بھی ہو
ایمان شہزاد
#urdupoetry #poem #Shayari #Love&love💞 #poetsofinstagram #rekhta #urdu